برطانوی بادشاہ چارلس کا سمووا کے سابق رگبی کھلاڑی کے ساتھ رقص
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سمووا کے دورے پر جائیں گے ، جہاں اس ماہ کے آخر میں دولت مشترکہ حکومتوں کے سربراہان کی میٹنگ ہو گی ۔ لندن میں سمووا کے سابق رگبی کھلاڑی نے دولت مشترکہ کے ارکان کے کنگ چارلس سے ملاقات کی

بادشاہ نے سب کے ساتھ رقص کیا ۔ساموا کے سابق پیشہ ور رگبی کھلاڑی فریڈی ٹویلاگی نے بادشاہ اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کو گانے اور رقص میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں بادشاہ کو تھوڑا آگاہ کرنے آئے ہیں کہ سمووا میں ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے ۔
دولت مشترکہ حکومتوں کے سربراہان کی میٹنگ 21 سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں افریقا ، کیریبین امریکا ، یورپ، ایشیا اور بحرالکاہل کے 56 ممالک کے وفود میزبان ملک سموا میں جمع ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں