امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مخالفت کردی

صدر جوبائیڈن نے کہا ہے امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں، انھوں نے کہا وہ اسرائیل کے ساتھ ایران کو جواب دینے کے طریقے پربات کریں گے، جی سیون ممالک کے تمام سربراہان سے بات ہوئی ہے،

سب نے اتفاق کیا ہے کہ اسرائیل ایران حملے کا متناسب فوجی جواب دے، اسرائیل پر ایران حملے کے بعد صیہونی ریاست میں ایران کی جوہری، فوجی تنصیبات، آئل ریفائنریوں، میزائل لانچرز اور سپاہ پاسداران انقلاب کو نشانہ بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔

حکومت میں موجود متعدد اعلی اسرائیلی عہدے داروں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بھی نشانہ بنانے کا مشورہ دیا ہے، ایران نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی طرف سے کسی بھی حملے کی صورت اسرائیل پر پہلے سے زیادہ سخت اور مہلک حملہ کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے