ایران کے حملے کے وقت ڈرے سہمے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آگئی

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے وقت ڈرے سہمے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری جان بچانے کے لیے شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے جن کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
اب ایران کے حملے کے وقت اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیل کے فوجیوں کو سہمے انداز میں پہاڑ کی چوٹی پر لیٹے ایران کے داغے میزائل حملوں سے خود کو بچاتے دیکھاجاسکتا ہے۔
دوسری جانب اسی ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو سر پر ہاتھ رکھے خود کو بچاتے دیکھاجاسکتا ہے جب کہ عقب میں آسمان پر میزائل حملوں کو دیکھاجاسکتا ہے، سامنے آنے والی ویڈیو میں سائرن کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TRT World (@trtworld)

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے