زیک گولڈ سمتھ کا اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت میں بڑا بیان

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے انسانی حقوق کی پامالی میں ہر حد پار کردی۔
گزشتہ روز زیک گولڈ سمتھ نے اسرائیل کی فلسطین میں نسل کشی کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ:
’’اسرائیل اپنی زندگی اور وجود کیلئے جنگ لڑ رہا ہے جو کہ آمرانہ، متشدد، جابرانہ حکومتوں کے اتحاد کے خلاف ہے،اسرائیل کو جیتنا ضروری ہے‘‘
زیک گولڈ سمتھ

’’اگر اسرائیل جیت جاتا ہے تو متشدد اور جابر حکومتوں کے انگوٹھے تلے بے شمار مظلوم انسان آزاد ہو سکتے ہیں۔ اگر اسرائیل ہار جاتا ہے، خدا نہ کرے، اس کا صفایا ہو جائے گا، اس کے لوگ مارے جائیں گے اور منتشر ہو جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وسیع علاقے کی اقلیتوں، خواتین اور بچوں کی تمام امیدیں بھی ختم ہو جائیں گی‘‘
زیک گولڈ سمتھ

واضح رہے کہ زیک گولڈ سمتھ، اسرائیل اور یہودی کمیونٹی کیلئے ہمیشہ کھلم کھلا حمایت کا اعلان کرتا آیا ہے اور اسکے تمام بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فلسطین میں جنگ بندی کے شدید خلاف ہےمگر
زیک گولڈ سمتھ کو عورتوں اور بچوں کے حقوق کی بات کرتے ہوئے سب سے پہلے فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
اسرائیل کی حمایت سے واضح ہوتا ہے کہ گولڈ سمتھ خاندان بے حسی کی نچلی ترین سطح پر گر چکا ہے
گولڈ سمتھ خاندان کبھی بھی مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم نہیں کریگا اور نہ ہی دنیا میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائے گا۔
گولڈ سمتھ خاندان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات سے انکی جابرانہ اور ظالمانہ ذہنیت عیاں ہو کر دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے