اسرائیل کا زمینی حملہ ، لبنان کی فوج شمالی سرحد سے ہٹ گئی
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے کے حملے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور اٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرے گی۔ جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں