ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سخت سکیورٹی میں خفیہ مقام پر منتقل
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ انتہائی خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگلے اقدامات کا تعین کیا جاسکے۔
اسرائیل کی جانب سے جمعہ کو جنوبی بیروت میں ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ کے سربراہ حسن نصراللہ گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ سید حسن نصراللہ زندہ ہیں۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینئر ایرانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ تہران ان کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں