یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز کردیا گیا۔
اماراتی امیگریشن حکام کے مطابق ویزاایمنسٹی سکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔
ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ لگ گئے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ افرادکو قانونی طور پر رہائشی حیثیت دلوانے کا عمل آسان بنایا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے