آندھرا پردیش :دوا ساز فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

 

دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی فارما سیوٹیکل فیکٹری میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی حکام کے مطابق دھماکا فارما سیوٹیکل فیکٹری کے کیمیکل ری ایکٹر میں ہوا جس کے بعد فیکڑی میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے