افغان باشندوں کی”محدود تعداد”عارضی طور پر فلپائن میں قیام کرے گی
افغان باشندوں کی ایک "محدود تعداد” عارضی طور پر فلپائن میں قیام کرے گی اس دوران امریکہ میں ان کی آبادکاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو اردو‘ کے مطابق اس پروگرام پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور تفصیلات پر دونوں حکومتوں کی طرف سے ابھی بھی بات چیت کی جا رہی ہے ۔ فلپائن اور امریکہ کے مطابق ویزہ کے درخواست دہندگان کی صرف ایک "محدود تعداد” کا احاطہ کیا جائے گا۔

دونوں نے ویزے کے قطعی اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے ہیں۔ممکنہ طور پر ہزاروں مسلمان پناہ کے متلاشیوں کو عارضی طور پر قیام کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ جب گزشتہ سال پہلی مرتبہ کیتھولک اکثریتی فلپائنی عوام کے سامنے آیا تو اس پروگرام کو سکیورٹی اور دیگر بنیادوں پر گھریلو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ میں فلپائن کے سفیر جوز مینوئل رومالڈیز نے کہا کہ تقریباً 50,000 أفغان شہری ویزا کے متلاشی ہیں جن میں ان لوگوں کے خاندان بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کے لیے کام کیا تھا۔ ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ معاہدے کے تحت درخواست دہندگان امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر فار افغان ریلوکیشن ایفورٹس کے ذریعے چلائی جانے والی قیام گاہوں میں رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں