مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام
مقبوضہ کشمیر میں عوامی سطح پر 5 اگست کے اقدامات کی شدید مخالفت سامنے آئی۔ مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام، سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے
مقبوضہ جموں و کشمیر میں شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولا اور سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں عوام کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقداات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی سرکار نے جموں کشمیر کی حثیت کو ختم کرکے آئین پر جو حملہ کیا تھا اس سے کشمیر کے بعد پورا بھارت بھی متاثر ہو رہا ہے۔
سری نگر میں سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے کے منصوبے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں