باجماعت نماز نہ پڑھنے والوں کے لئے سزائوں کااعلان
افغانستان میں برسراقتدار طالبان نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے سزاؤں کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کاکہناتھا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی اس کے بعد بھی اگر انہوں نے باجماعت نماز کی پابندی نہ کی تو انہیں تبدیل کردیا جائے گا یا تنزلی کردی جائے گی ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کی حکومت کو اپنے بعض اقدامات کی وجہ سے بیرونی دنیا میں سخت تنقید کانشانہ بنایاجاتاہے ۔خواتین کی تعلیمی پر پابندی اور محکمہ صحت کی خواتین ملازمین کو کام کی اجازت نہ دینے پر مختلف عالمی اداروں نے طالبان حکومت کی امداد بھی بند کررکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں