’پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا‘، معاشی ماہرین کا امریکا سے تجارتی معاہدے کا خیر مقدم
معاشی ماہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر عائد تجارتی ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
معاشی ماہرین نے خطے کے تمام تجارتی حریفوں سے کم ٹیرف کی بدولت پاکستان کی برآمد میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا یہ بھی دیکھا جائے کہ امریکا ٹیرف میں کمی کے علاوہ پاکستان میں توانائی میں سرمایہ کاری بھی کرنے جا رہا ہے۔
امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں