ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری روک دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 بھارتی آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری گزشتہ ہفتے روکی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔بھارتی آئل ریفائنریز اور وزارت توانائی نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں