رافیل نہیں گرے تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے دعوؤں پر اعتماد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ تمام طیاروں کو پریڈ میں پیش کرے تاکہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو۔
گرجیت سنگھ اوجلا نے یاد دلایا کہ حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے 5 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ اوجلا کے مطابق، یہ بیان بھارتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ حقیقت سامنے لائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں