مذاکرات کامیاب :تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ بعد ازاں ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
ملائیشین وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے دونوں رہنماؤں سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی اور دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرکمبوڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اچھے رہے ،امید ہے کہ فوری طور پر لڑائی کو روک دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں