بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس کا نریندرمودی کوفون
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے ٹیلی فونک رابطے کی اطلاع بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی ۔
اپنی پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس نے مجھ سے فون پر بات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔محمد یونس نے بنگلہ دیش میں تمام اقلیتوں کے تحفظ کا یقین دلایا۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت نے ہندوستان کی اعلیٰ قیادت سے بات کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں