امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ (ایل اے ایس ڈی) کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ کے قریب رپورٹ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر شیرف ڈپارٹمنٹ کےسپیشل انفورسمنٹ یونٹ اور بم اسکواڈ کے کمپاؤنڈ میں کھڑی ایک گاڑی کے قریب ہوا۔
لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم مزید نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں