غزہ بچوں اور بھوکے افراد کا قبرستان بن چکا، ہر 3 میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارنے پر مجبور

 اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا ہے اور صورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ  غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا ہے اور ہر3 میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی ’ انروا‘  کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  غزہ بچوں اور بھوکے افراد کا قبرستان بن چکا ہے۔

 انروا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ، ایک طرف موت ہے تو دوسری جانب بھوک ، ہمارے اصول اور  اقدار غزہ میں دفن ہو  رہے ہیں۔ بے عملی مزید انتشار لائے گی، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں شہید کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے