طلبہ احتجاج پر خونریز کریک ڈاؤن کی منظوری حسینہ واجد نے دی تھی، آڈیو لیک سے تصدیق
بنگلا دیش میں پچھلے سال طلبہ احتجاج پر خونریز کریک ڈاؤن کی منظوری اُس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے دی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے تحقیقاتی یونٹ ’BBC Eye‘ کی تصدیق شدہ آڈیو کال میں یہ بات سامنے آئی، یہ آڈیو مارچ میں لیک ہوئی تھی۔
اس آڈیو میں شیخ حسینہ واجد نے سکیورٹی فورسز کو طلبہ کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں انہیں گولی مار دی جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں