چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، بھارتی فوجی سربراہ

انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کا اتحاد انڈیا کے استحکام اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

انھوں نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اسٹریٹجک تعاون ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر انڈیا کی سلامتی پر پڑے گا۔‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے فوجی تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ ’یہ پہلا موقع ہے جب دو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک براہ راست فوجی تصادم میں ملوث ہوئے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’انڈیا پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جوہری بلیک میلنگ کے آگے نہیں جھکے گا۔‘

پاکستان اور چین کے درمیان اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ ’پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے 70 سے 80 فیصد ہتھیار اور سازوسامان چین سے درآمد کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی فوجی کمپنیوں کے پاکستان میں حصص ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے