یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں 11 افراد ہلاک ، ہزاروں شہری بے گھر
یورپ آگ اور شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ، 11افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ یورپ کے مختلف ملکوں میں شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کے نتیجے میں صرف چار دنوں کے دوران 11 افراد جان سے گئے۔
سپین کے کاتالونیا میں دو کسان آگ میں جل کر ہلاک ہو گئے، ترکی میں ایک بزرگ شخص سانس کی بندش سے دم توڑ گیا، اور اٹلی و فرانس میں ہیٹ ویو سے 8 افراد کی زندگیاں ختم ہو گئیں۔
یونان کے جزیرے کریٹ سمیت درجنوں علاقوں سے ہزاروں سیاحوں اور مقامی افراد کو فوری طور پر انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ خیمے، کیمپ اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جا چکی ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں گرمی اتنی بڑھ گئی کہ ایک نیوکلیئر پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں