غزہ میں اسرائیلی مظالم سے 48 نامور تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

فرانسسکا البانیز نے غزہ نسل کشی پر اسرائیل کو عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی ’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت‘ نامی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور آئی ٹی سیکٹر کے ادارے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

 اپنی رپورٹ میں فرانسسکا نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، مالی تعلقات ختم کرنے اور اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے