ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

بھارتی شہر ممبئی کی مساجد میں لاؤڈسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔مودی سرکار نے ممبئی میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پرپابندی عائد کی ہے، یہ پابندی ممبئی ہائیکورٹ کی noise pollution سے متعلق حالیہ ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے جسے پولیس نے شہر بھر میں نافذ کردیا ہے۔

اس پابندی کے پیش نظر ممبئی میں رہنے والے مسلمان اب لاؤڈ سپیکر پر اذان سننے سے قاصر ہیں اور وہ ڈیجیٹل اذان ایپ کے ذریعے متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بتایا کہ پولیس افسران نے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹم کو ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جس نے ممبئی کو لاؤڈ سپیکر سے اور شور سے پاک شہربنادیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے کسی ایک کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

دوسری جانب 5 مسلم مذہبی اداروں نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں لاؤڈ سپیکر کو ہٹانے کے طریقے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے