اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے غزہ کی صورت حال کو قیامت خیز قراردے دیا
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔ ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔
خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔فرانسسکا کا کہنا تھا کہ غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں، ریاستیں اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں