اسرائیل سے جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا
اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔اسرائیل سے ہونے والے 12 روزہ جنگ میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور 17 جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہری شہید ہوئے۔
🇮🇷 Funeral underway for more than 60 Iranians, including top military commanders and nuclear scientists, martyred during Israeli aggression against the country 🇮🇷
Follow https://t.co/B3zXG73Jym pic.twitter.com/Ak0DTxqwT8
— Press TV 🔻 (@PressTV) June 28, 2025
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں