400 کلوگرام افزودہ یورینیئم محفوظ رہا: ایرانی عہدیدار کی تصدیق
ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی حملوں میں ایران کے پاس موجود 400کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔
حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی بے لگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے اور نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں