برطانیہ: ہنگامہ آرائی کےالزام میں مزید 3 ملزمان کو جیل بھجوا دیا
برطانیہ میں عدالت نے ہنگامہ آرائی اور بدامنی پھیلانے کے الزام میں مزید تین ملزمان کو جیل بھیج دیا۔
ہل کراؤن کورٹ نے چھبیس سالہ نوجوان کو خاتون پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نوجوان پر خاتون افسرکو ٹانگ مارنے کا الزام ثابت ہوگیا ۔ ادھر رودرہم کے قریب پناہ گزینوں کی رہائش والے ہوٹل کے باہر ہنگامہ آرائی پر ساٹھ سالہ شخص کوڈھائی سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
برسٹل کراؤن کورٹ نے برسٹل کے34 سالہ شخص کو چونتیس ماہ کی سزا سنائی اس پر برسٹل سٹی سنٹر میں فسادیوں کیساتھ جھڑپوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ چیشائر سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ خاتون کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی عدالتیں اب تک 400 سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کرچکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں