نیتن یاہو کی یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر  خصوصی دعائیں کیں۔نیتن یاہو  نے گزشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں اور یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعاؤں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی۔

رپورٹس کے مطابق یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں چسپاں ( رکھنے ) سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزرا اور حکام پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر اسرائیلی اور بین الاقوامی صحافیوں نے شکوہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ نازک صورتحال میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے