قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، حملہ اپنے دفاع کے حق کے تحت کیا: ایران
قطر نے اپنے ملک میں موجود امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایران کے سفیر کو طلب کرلیا۔قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈے العدید کو میزائلوں سے نشانہ بنانے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر میں امریکا کی العدید بیس پرحملہ اپنے دفاع کےحق کے تحت کیا، یہ دفاعی اقدام ہمارے برادر اور دوست ہمسایہ قطر سے ہرگز متعلق نہیں تھا۔
علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے قطری حکام کو اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اچھے ہمسائے کے طور پر پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں