ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس ملک سے مدد مانگی؟

قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ اور وینس نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی، ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے متفق ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ ایران کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں مدد کریں اور پھر قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے