اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کی خبریں مفروضے قرار
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کے مفروضوں کو مسترد کردیا اورواضح کیا کہ قرآن کے مطابق کسی بھی میدان میں حکمت عملی کے بغیر پسپائی اختیار کرنا غضب الٰہی کا سبب بنے گا۔ دشمن کی صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نےکہا کہ انقلاب کے بعد سے دشمن یہ تصور پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ ایران کو امریکہ، برطانیہ اور صیہونیوں سے ڈرنا چاہیے۔۔وہ حکومتیں جو استکبار کے مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کرتی ہیں وہ اپنی قوموں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرلیں اور دشمن کے کھوکھلی طاقت کو پہچان لیں تو اس کے مطالبات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں