سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا  کہ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو پہنچنے کے بعد کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے