ایران کا جنوبی اسرائیلی شہر پر میزائل حملہ، عمارتیں اور گاڑیاں تباہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعہ کی صبح جنوبی اسرائیل میں بیر شیبہ شہر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان ہوا جب کہ باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے بیر شیبہ میں صرف ایک ہی میزائل فائر کیا اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائل کو روکنے میں مکمل ناکام رہا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں