ایران : مختلف علاقوں سےمبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں سے مبینہ جاسوس گرفتار کرلیے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبے لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے  5  مبینہ جاسوس گرفتار کرلیے۔

ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق رے شہر میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک مبینہ جاسوس کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص افغان شہری اور انڈر گریجویٹ طالب علم ہے جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت سے متعلق فائلیں ملی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی بارڈرز کمانڈ کے مطابق  ہمیں  پڑوسی ممالک سے توقع ہے کہ وہ اپنے ممالک سے ایران کے خلاف دشمن کارروائیوں کا سدباب کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بارڈر پولیس کا مسلح افواج کے ساتھ بارڈر سے آمدو رفت پر مکمل کنٹرول ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے