اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، افغان طالبان کی ایران پر حملے کی مذمت

افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان، ایران پر اسرائیل کے حملوں، فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر یہ ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان  افغان حکومت کا کہنا  تھا  یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں کی گئی جب مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں آج بھی اسرائیل کے تباہ کن حملے جاری ہیں اور قابض اسرائیلی حکومت پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے تشدد کو بڑھانے والے ایسے اقدامات نے خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ اور تشویشناک بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق امارت اسلامیہ فریقین سے مطالبہ کرتی ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور علاقائی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھیں، اس مسئلے کو پوری ذمہ داری کے ساتھ حل کریں اور خطے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کو مزید پھیلنے نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے