ایرانی ایروسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر بھی اسرائیلی حملے میںشہید
ایران نے پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل امیر علی حاجی زادے پاسداران انقلاب کے ایک سینٹر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے جن میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں