عالمی ایٹمی ایجنسی کی ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کونشانہ بنایا ہے۔عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہےکہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ بوشہر میں جوہری پاورپلانٹ کو نشانہ نہیں بنایاگیا، فردا اور اصفہان میں بھی جوہری سائٹس اسرائیلی حملےکانشانہ نہیں بنیں۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ  نطنز پر حملے کے نتیجے میں اب تک کسی بھی قسم کی ایٹمی آلودگی نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے