امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹوکردی

اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کو سکھ کاسانس نہ مل سکا، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ شامل تھا۔تاہم امریکا نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے  14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے