بھارتی سکھ ایک بار پھر مودی کے نشانے پر، معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ گرفتار

بھارتی پولیس نے ایک اور یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

تفتیشی حکام نے الزام عائد کیا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بےدخل کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔

موہالی میں سپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے