پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس کی عوام کو تسلیاں

پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔

 جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔گزشتہ روز ایک خصوصی لیکر دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔

پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ʼمستقبل کی جنگیںʼ پر ایک خصوصی لیکچر میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل چوہان نے کرکٹ میچ میں وکٹوں کے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹیم کو کسی بھی طریقے سے جیتنا ہے تو اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے کہ کتنی وکٹیں گری ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے