پاکستان کی مدد سے ترکی میں داعش کمانڈر گرفتار
انقرہ: ترکیہ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کی مدد سے داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو یاسر التُرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔
ابو یاسر التُرکی کو ترکی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، اس کی گرفتاری سے نہ صرف ترکیہ بلکہ خطے میں داعش کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
ترک حکام نے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں