اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان
اسرائیل نے اپنے جارحانہ عزائم پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارےمیں یہودیوں کی آبادکاری بڑھانے کے لیے مزید 22 غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ مضبوط بنائے گا یہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے۔بیزلیل سموٹریچ جو خود ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے حامی ہیں نے اس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکود پارٹی نے ایک بیان میں اسے اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اردن کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط بناتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں