پاکستان کی فضائی برتری نے دنیا کی توجہ کھینچ لی، J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری نشر
پاکستان کی جانب سے چینی لڑاکا طیارے کے کامیاب استعمال کے بعد چین کے سرکاری ٹی وی نے ایک ڈاکیومنٹری نشر کی ہے جس میں چین نے اپنے جدید لڑاکا طیارے J-10C کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے اسی طیارے کی مدد سے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے۔
چینی سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی پر نشر ہونے والی یہ ڈاکیومنٹری ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان ائیرفورس نے 7 مئی کو بھارتی فضائیہ کے ساتھ ایک ڈاگ فائٹ میں J-10C طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیارے تباہ کیے۔
چینی ٹی وی کی فوجی رپورٹ میں کہا گیا کہ J-10CE جو کہ J-10C کا ایکسپورٹ ورژن ہے، اس نے’حال ہی میں ایک حقیقی جنگ میں غیر ملکی طیارے مار گرائے اور یہ اس طیارے کی پہلی جنگی کامیابی ہے‘۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں