سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعوٰی مسترد کردیا
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا۔ صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔
صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اور اصولی رہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی معاہدہ ہے، جس کی پاسداری دونوں ممالک پر لازم ہے۔ پاکستان بارہا یہ موقف اختیار کر چکا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی یکطرفہ کارروائی، معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہو گی اور اس کا سنگین اثر نہ صرف دوطرفہ تعلقات پر پڑے گا بلکہ خطے کے امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں