لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی
بیروت: لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ایران آنے اور جانے والی پروازوں کے شروع ہونے کے حوالے سے کچھ بتائے بغیر پروازوں پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاکتیں، مونٹانا میں ٹمپریچر منفی 51 ہونے کا امکان
ایوان صدر کے مطابق یہ فیصلہ صدر جوزف عون کی زیر صدارت وزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں وزیر اعظم، وزیر دفاع، خارجہ امور، داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزرا نے شرکت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے کئی مواقع پر حزب اللہ پر بیروت کے ہوائی اڈے کو ایران سے ہتھیار لانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے جس پر لبنان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں