جرمنی، افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔
ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں