چینی وزیر خارجہ کی ایک بار پھر ایران کو بھر پور حمایت کی یقین دہانی
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں