قازقستان میں دھند اور برفباری کے باعث موٹر وے پر 100 گاڑیاں ٹکرا گئیں

قازقستان کے شہر آستانہ سے پیٹروپاولوسک جانے والی موٹروے پر دھند اور برفباری کے باعث 3 جنوری کو تقریباً 100 گاڑیوں کے تصادم کی ڈرامائی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔

تیز رفتار گاڑیاں پہلے سے دھند میں پھنسی گاڑیوں میں آ کر ٹکراتی رہیں ۔ حادثے میں گاڑیوں کے بمپر ٹوٹتے اور مسافر چیختے چلاتے رہے۔ قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق، حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے، جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد موٹروے پر ٹریفک بلاک ہو گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری شہادتوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئیں

حکام نے اس بڑے حادثے کی وجہ دھند اور برف کے باعث حد نگاہ کم ہونے اور ڈرائیورز کے محفوظ فاصلے نہ رکھنے اور رفتار کی حدود کی خلاف ورزی کو قرار دیا ہے۔
حادثے میں ملوث 24 گاڑیوں کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا، جبکہ 30 گاڑیاں بغیر کسی مدد کے روانہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے