ایران کی پاسداران انقلاب نے بحری قوت میں اچانک اضافہ کردیا
ایران کی پاسداران انقلاب نے بحری قوت میں اچانک اضافہ کرتے ہوئے بحریہ کومزید ڈھائی ہزار سے زائد اینٹی شپ میزائل سسٹم اور ڈرونز سے لیس کردیا۔
بحریہ کو سونپے گئے 2 ہزار 654 ملٹری سسٹمز میں شامل میزائل درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کر سکتے ہیں جبکہ الیکٹرانک جنگی آلات بھی بحریہ کے سپرد کیے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے بحریہ کو دئیے گئے کروز میزائل دشمن کے ریڈار پر نہیں آ سکتے اور دشمن کے ڈسٹرائیر کو غرق کر سکتے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن کو انتہائی قریب اور دور دونوں فاصلوں سے نشانہ بنا سکتے ہیں، اگر ہم دشمن کو دور سے ہی کسی مقام پر روک نہیں سکتے تو پھر فطری طور پر مسئلہ ہماری سرحد پر ہوگا۔آج کی دنیا میں سروائیو کروانے اور محفوظ رہنے کیلئے خود کو مضبوط کرنا پڑے گا یا پھر ہتھیار ڈالنے ہوں گے بیچ کا کوئی راستہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں