برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا برطانیہ کو مصنوعی ذہانت کا "سپر پاور” بنانے کا عزم
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں "سپر پاور” بنانے کا پلان بنا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت جدت پسندی کیلیے قوانین، تحقیق کے لیے عوامی ڈیٹا کی دستیابی اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے خصوصی زونز تشکیل دے گی۔
جب ان سے منصوبے کے متعلق سوال ہوا کہ ایلون مسک برطانیہ میں AI کی سرمایہ کاری کے لیے کیا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں ، تو اسٹارمر نے جواب دیا کہ اہم ٹیکنالوجی کمپنیوں نے پہلے ہی لندن میں دفاتر قائم کر لیے ہیں۔ چاہے وہ ایلون مسک ہوں یا کوئی اور ہم اس شعبے میں کسی کے ساتھ بھی کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس: آتشزدگی سے ہلاکتیں 24 ہوگئیں، صرف 11 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا
برطانوی وزیر اعظم نے یونیورسٹی کالج لندن کے مینوفیکچرنگ فیوچرز لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیمیکلز اور فارماسیوٹیکلز کی پائیدار تیاری میں AI کے استعمال کا جائزہ لیا۔
کیئر اسٹارمر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ معیشت کی ترقی کے لیے AI کو اپنی ترجیحات کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں